80

بنگلادیش پریمئر لیگ 31جنوری سے 18فروری تک کھیلی جائیگی

ڈھاکہ ( این این آئی۔ 23 دسمبر2021ء)بنگلادیش پریمئر لیگ 31جنوری سے 18فروری تک کھیلی جائیگی ۔بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق بنگلادیش پریمئر لیگ 2022 ڈھاکا میں31 جنوری سے 18 فروری تک کھیلی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق بی پی ایل میں 34 میچز کھیلے جائیں گے، جس کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب 27 دسمبر کو ہوگی۔بی سی بی کے مطابق بی پی ایل میں ڈھاکا، کومیلا، چٹاگانگ، سلہٹ، کھلنا اور بریشال کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں