36

ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کا عید کی تعطیلات کے بعدلینڈ ریکارڈ سینٹر ساہیوال کا اچانک دوسرا دورہ

Spread the love

ساہیوال ( 63نیوز ساہیوال)ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کا عید کی تعطیلات کے بعدلینڈ ریکارڈ سینٹر ساہیوال کا اچانک دوسرا دورہ، دورے کے دوران لینڈ ریکارڈ سینٹر میں موجود سٹاف کی حاضری چیک کی گی اور سائلین سے ان کے مسائل کے بارہ میں استفسار کیا گیا

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو خود بھی مختلف دفاتر اور سروس سینٹرز کے اچانک دورے کر رہے ہیں اور انہوں نے ضلع کے انتظامی افسران کو بھی یہ ڈیوٹی سونپی ہے کہ وہ بنا بتائے اچانک سرکاری ہسپتال اور گورمنٹ آفسز کے دورے کرے جس میں طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹروں و آفیسران کی حاضری چیک کریں ۔ ان اچانک دوروں کا مقصد گورنمنٹ آف پنجاب کے ویژن کو اجاگر کرنا وہا ں مریضوں اور سائلین سے فردا فردا ملاقات کرنا اور سہولیات کے بارے میں دریافت کرنا ہے -ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے کہا ہے کہ تمام افسران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دکھی انسانیت کی خدمت کریں اور سرکاری وسائل کا بھرپور استعمال سے عوام کو سرکاری دفاتر میں پیش آنے والی مشکلات میں کمی کریں ۔ ڈی سی ساہیوال نے افسران پر زور دیا کے انتہائی گرم موسم میں پینے کے صاف پانی اور اور سائلین کے بیٹھنے کے لیےمناسب بندوبست کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں