53

ڈپٹی کمشنر زمان وٹو کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P) کا محمد پور ہیلتھ ڈسپنسری کا دورہ

Spread the love

ساہیوال (63نیوز ساہیوال )ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر (F&P) ساہیوال کا محمد پور روڈ پر واقعہ ہیلتھ ڈسپنسری کا اچانک دورہ، دورے کے دوران انہوں نے ڈسپنسری میں موجود طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود سٹاف کی حاضری چیک کی -تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے ضلع کے انتظامی افسران کو یہ ڈیوٹی سونپی ہے کہ وہ بنا بتائے اچانک سرکاری ہسپتال اور گورمنٹ آفسز کے دورے کرے جس میں طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹروں و آفیسران کی حاضری چیک کریں ۔ ان اچانک دوروں کا مقصد وہا ں مریضوں اور سائلین سے فردا فردا ملاقات کرنا اور سہولیات کے بارے میں دریافت کرنا ہے -ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے مطابق ان اچانک دوروں کا مقصد گورنمنٹ آف پنجاب کے ویژن کو اجاگر کرنا اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے وسائل کا بھرپور استعمال عمل میں لانا ہے اور عوام کو سرکاری دفاتر میں پیش آنے والی مشکلات میں کمی کرنا ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں