54

چیچہ وطنی:موٹروے پولیس کی عیدکے موقع پر زائد کرایہ اور سواریوں کی اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی

Spread the love

چیچہ وطنی ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس احمد ارسلان ملک کی ہدایت پر موٹروے پولیس ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی کی زیر نگرانی این فائیو سنٹرل زون بیٹ 16 چیچہ وطنی نے عید الفطر کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے اور سواریوں کی اوور لوڈنگ، موٹرسائیکل سواروں کی وائلیشن کر نے و الوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ جس میں مسافروں سے وصول کیا گیا زائد کرایہ واپس کرنے کے ساتھ ساتھ وائلیشن کرنے والی پبلک سروس گاڑ یوں کو 24گھنٹے کے لیے بند بھی کیا گیا ڈی ایس پی عاطف چودہری نے اپنی زیر نگرانی عید کے موقع پر اس مہم کی نگرانی کی۔ عید کی تعطیلات کے دوران مسافروں سے زائدکرایہ وصول کرنے اور مسافروں کی اوور لوڈنگ کے متعلق شکایات کے ازالہ کے لیے چیچہ وطنی بیٹ نے خصو صی کیمپ کے ساتھ ساتھ سپیشل کنٹرول روم بھی قائم کیا اور مسافر اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصولی کی شکایات 130ہیلپ لائن کے علاوہ قائم کیے گئے۔ اس موقع پر بس/ہائی ایس ٹرمینل پر بریفنگ دیں اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ میٹنگ کر کے اس بات کو یقینی بنایا گیاکہ وہ عید کے موقع پر زائد کرایہ کی وصولی اور اوور لوڈنگ سے اجتناب کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں