148

ساہیوال بیٹی کو طلاق دینے کی رنجش پر نوجوان کو قتل‘مقدمہ درج

Spread the love

ساہیوال بیٹی کو طلاق دینے کی رنجش پر 3ملزمان نے نوجوان کو قتل کردیا‘مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق 46/5-Lکے رہائشی محبوب عالم نے شفیق کی بیٹی کو طلاق دے دی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا ۔وقوعہ کے روز محبوب عالم اپنے احاطہ مویشیاں سے دودھ لیکر واپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں شفیق نے اپنے ساتھیوں ساجد وغیرہ کے ہمراہ للکارا اور ساجد نے پسٹل سے فائرنگ کرکے محبو ب عالم کو شدید زخمی کردیا جسے ہسپتال لے جایا جارہاتھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔اس سے قبل بھی محبوب عالم ملگدے چوک جارہاتھاکہ راستے میں ملزم ساجد نے اس سے موٹرسائیکل ٹکرا دی اور دونوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے مقتول کے بھائی عبدالستار کی رپورٹ پر ساجد اور شفیق وغیرہ تین ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں