230

ساہیوال عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل, 2سگے بھائی نہر میں نہاتے ہوئے جانبحق

Spread the love

ساہیوال:نہر میں نہاتے ہوئے 2سگے بھائی ڈوب گئے.دونوں بھائی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے.جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی عمر 10سال اور ایک کی عمر 14 سال بتائی جارہی ہے.ذیشان اور رضوان ان کے نام بتائے جارہیے ہیں.ریسکو1122 کو اطلاع دینے پر ریسکو1122 نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ریسکو1122کے اہلکاروں نے دونوں نعشیں نکال لی . یہ نواحی علاقہ 90 نو ایل میں حضرت کرمانوالہ مدرسے میں کام کرنے والے باورچی کے بیٹے ہیں زرائع سے معلوم ہوا ہے یہ تین بھائی تھے جن میں بڑا بھائی ابنارمل ہے۔اور آج دو جاں بحق ہو گئے ہیں . جب ان کی نعشیں گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں