117

بورےوالا:وہاڑی پولیس کی بڑی کاروائی3لاکھ مالیتی ہزاروں پتنگیں اور کمیکل ڈور برآمد

بورےوالا:وہاڑی پولیس کی بڑی کاروائی3لاکھ مالیتی ہزاروں پتنگیں اور کمیکل ڈور برآمدپولیس تھانہ دانیوال نے کاروائی کرتے ہوئے 3400پتنگیں اور 74 کمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کیں. پولیس نے ملزمان تنویر, عامر اور شبیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کاروائی شروع کر دی. ملزمان ملتان سے حاصلپور براستہ وہاڑی پتنگیں سپلائی کر رہے تھے.ڈی پی او وہاڑی احمد ناصر عزیز ورک نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات دے رکھی تھیں.

پتنگ بازی ایک خونی کھیل اور قابل سزا جرم ہے جس پر سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے. احمد ناصر عزیز ورک ڈی پی او. والدین بھی اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں اور ان پر کڑی نظر رکھیں. ڈی پی اوپتنگ ساز فیکٹریوں اور سپلائی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے. احمد ناصر عزیز ورک ڈی پی او

Print Friendly, PDF & Email

تبصرہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں