48

خیبر پختونخوا حکومت کا 4 مئی بروز منگل کو سرکاری طور پر عید الفطر کا اعلان،پوپلزئی کی حمایت

Spread the love

اسلام آباد/پشاور (شاہدمحمود)خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سطح پر آج عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر سے شہادتیں موصول ہونے کے فیصلے کے تناظر میں عید منانے کا فیصلہ وزیراعلی محمود خان نے کیا ان کا کہنا ہے کہ کہ فاٹا انضمام ہوچکا ہے اور وہاں سے بھی کافی شہادتیں مل چکی ہیں لہٰذا صوبے کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج عید منائی جائے گی۔ صوبائی وزیر کے مطابق گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلی محمود خان گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ پشاور میں مسجد قاسم خان کے مفتی پوپلزئی نے آج بروز منگل عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے جب کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی آج طلب کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں