45

کمشنر ساہیوال ڈویژن کا زرعی انکم ٹیکس کی ناقص وصولی پر شدید اظہار ناراضگی، ریونیو افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم

Spread the love

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ

کا زرعی انکم ٹیکس کی ناقص وصولی پر شدید اظہار ناراضگی ،نائب تحصیلدار رانا نوید کو فوری معطل،چوہدری احسان الحق کو اوکاڑہ ٹرانسفر اور تمام ریونیو افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم -30جون تک سو فی ریکوری یقینی بنائی جائے ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال روزانہ کارروائی مانیٹر کریں کمشنر کی ہدایت-تفصیلات کے مطابق کمشنر آفس میں ضلع ساہیوال سے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کی -اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد نواز گوندل ،اسسٹنٹ کمشنر محمد سیف اور محمد عابد اور ضلع ساہیوال کے تمام ریونیو افسرا ن نے شرکت کی -کمشنر نے ہر افسر کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا اورانتہائی کم ٹیکس ریکوری پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ریونیو افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی -انہوں نے ریونیو افسر رانا نوید کو فوری معطل کرنے کے بھی احکامات جاری کئے -اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع ساہیوال سے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کی کل رقم 18 کروڑ 26 لاکھ میں سے 28لاکھ 16ہزار روپے وصول کئے گئے جو کل رقم کا 2فیصد سے بھی کم ہے -کمشنر عارف انور بلوچ نے ریونیو افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ جو زمیندارٹیکس نہیں دے رہا خواہ وہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو اسے گرفتار کر کے ٹیکس وصول کیا جائے -انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو تمام ریونیو افسران کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرنے اور بروز ہفتہ 8جون کو دوبارہ کمشنر آفس میں ریویو اجلاس کرنے کی ہدایت کی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں