73

جعلی ریونیو اور پولیس افسر بن کر لوٹنے والا نوسرباز پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے دھر لیا

Spread the love

ساہیوال پولیس نے سادہ لوح لوگوں کو جعلی ریونیو اور پولیس افسر بن کر لوٹنے والا نوسرباز دھر لیا

تفصیل کے مطابق ملزم اشرف ولد بوٹا قوم میر عالم سکنہ گلی نمبر 4حیسن آباد کالونی ساہیوال خود کو بورڈ آف ریوینیو پنجاب کا ریکوری افسر ظاہر کر کے شہری سے ریونیو بورڈ سے جائیداد کا کلیم دلوانے کی مد میں 8 لاکھ روپے بٹور لیے جبکہ ایک خاتون کو پولیس افسر بن کر کے بیٹے کی محکمہ پولیس میں بھرتی کروانے کی مد میں 71000 روپے لیے۔ متاثرہ فریقین کی درخواست پر تھانہ فرید ٹاؤن میں علحیدہ علحیدہ مقدمہ درج کر کرتے ہوئے ایس ایچ او انسپکٹر عابد بھلہ نے فوری کاروائی کرتے ھوے ملزم کو گرفتار کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں