69

عید سے پہلے حکومت کا عوام پر پٹرول بم،ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا

Spread the love

اسلام آباد (شاہدمحمود) عوام حکومت سے ریلیف اور عیدی کی امید کرتے رہے لیکن اس کے بر عکس حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گیا ۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے تک اضافہ کیا گیا ہے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے پو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
ایف بی آر کے مطابق پٹرول پر جی ایس ٹی کی شرح 12 فیصد سے بڑھا کر 13 فیصد جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کر کے 13 فیصد کی گئی۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں