4

ساہیوال۔سی آئی اے سٹاف کی ڈی پی او ساہیوال صادق حسین بلوچ صاحب کے احکامات پر بڑی کارروائی

ساہیوال۔سی آئی اے سٹاف کی ڈی پی او ساہیوال صادق حسین بلوچ صاحب کے احکامات پر بڑی کارروائی:
مدثر غفار خان سب انسپکٹر کا اپنی ٹیم کے ہمراہ بشیر اسلحہ ڈیلر پر چھاپہ، بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں۔
ملزم نواز کو گرفتار کر کے تفتیش عمل میں لائی گئی۔
مختلف اقسام کے 95 عدد ناجائز پسٹل اور 32,500 زندہ گولیاں بھی قبضہ پولیس میں لی گئی۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ کافی عرصہ سے ڈیلرشپ کی آڑ میں ناجائز اسلحہ کی خرید وفروخت کا دھندہ کر رہا تھا۔
یہ ناجائز اسلحہ جرائم پیشہ عناصر کو مہیا کیا جاتا رہا ہے۔ CIA سٹاف کی بروقت کاروائی نے اسلحہ سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزم نواز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔
مدثر غفار خان سب انسپکٹر اور اسکی ٹیم کی اتنی بھاری مقدار میں اسلحہ کی کھیپ پکڑنے پر داد کی مستحق ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں