16

کشمور میں میونسپل انتظامیہ کو قبرستان کے تقدس کا خیال نہیں آیا نکاسی آب کا پانی قبرستان میں داخل

کشمور میں میونسپل انتظامیہ کو قبرستان کے
کشمور میں نکاسی آب کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا شہر خاموشاں میں گٹروں اور نالیوں کا پانی کا پانی داخل ہونے لگا ہے شہر میں تو آئے روز نکاسی آب کا پانی روڈوں پر جمع رہتا ہے انتظامیہ کو قبرستان کے تقدس کا خیال نہیں آیا قبرستان میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے قبرستان کی چاردیواری بھی ٹوٹ چکی جس کی وجہ سے آوارہ کتے اور مویشی قبرستان میں داخل ہوجاتے ہیں نکاسی آب کے پانی سےسینکڑوں قبریں مسمار ہو چکی ہیں اور سینکڑوں پانی کے زیر آب آچگی ہیں ٹاؤن کمیٹی میں ماہانہ کروڑوں روپے کا بجٹ آتا ہے مگر شہر میں نکاسی آب کا مسئلہ بھی حل نہیں ہو رہا قبرستان پر بااثر لوگوں نے قبضہ کر لیا ہے جس کے باعث قبرستان کو مسمار کر کے مکانات کی تعمیرکا سلسلہ جاری ہےضلع انتظامیہ نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیے شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں