16

ساہیوال۔پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔پولیس کو واقعہ کی اطلاع 15 پر ملی جسکا بروقت رسپانس دیا گیا۔

ساہیوال ( مہر ریاض احمد سے)
پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔پولیس کو واقعہ کی اطلاع 15 پر ملی جسکا بروقت رسپانس دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلہ کی حدود 133 نو ایل میں ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔جسکی ایمرجنسی نمبر 15 پر پولیس کو اطلاع ملی۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی۔کراس فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی زمان وٹو بھی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔کراس فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈاکو بے لگام ہو گئے تھے اور اسلحہ کے زور پر عوام کو لوٹتے تھے جسکے باعث عوام عدم تحفظ کا شکار تھی۔پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دلیرانہ جدوجہد کی۔پولیس مقابلہ میں حالیہ دنوں ساتھیوں کی فائرنگ سے چار ڈاکو ہلاک ہو چکے ہیں۔ایس ایچ او زمان وٹو کا کہنا ہے کہ ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی سربراہی میں ساہیوال پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہردم تیار ہے۔اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔اور جرائم پیشہ عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں