19

چنیوٹ تھانہ لنگرانہ کے علاقہ میں کمسن بچی کا قتل ،5 مشکوک افراد زیر حراست.

چنیوٹ:تھانہ لنگرانہ کے علاقہ میں کمسن بچی کا قتل ،5 مشکوک افراد زیر حراست۔

چک نمبر 243 علاقہ تھانہ لنگرآنہ سے 7 سالہ اقصی کی نعش ملی جس کے سر پر مختلف جگہوں پر ضربات لگی ہوئی تھی۔اطلاع وقوعہ پر ڈی پی او بلال ظفر اور دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچے.واقعہ کی بابت تھانہ لنگرآنہ میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہےتاہم فرانزک لیب کی رپورٹ موصول ہونے پر حقائق کا پتہ چلے گا۔ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔جیو فینسنگ کروانے کے بعد علاقہ سے 5 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے ڈی این اے ٹیسٹ کروا لئے گئے ہیں۔مزید مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا جارہا ہے۔ڈی پی او بلال ظفر نے لواحقین سے ملاقات کی اور جلد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی .تمام وسائل بروئے کار لا کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں