16

پولیس کے ہاتھوں ایک اوربے گناہ تا جر شاہد عمران تارڑ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے۔محمد کاشف چوہدری

اسلام آباد (شاہدمحمود )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے پولیس کے ہاتھوں ایک اوربے گناہ تا جر شاہد عمران تارڑ کا بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مز مت کر تے ہو ئے اسے ریاستیہ دہشت گر دی قرار دیا ہے ،انھوں نے حکو مت اور اسلام آباد انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقع میںملوث پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کریں ، ورنہ جب تک ایف آئی آر درج نہیں ہو تی تاجروں کا احتجاجی دھر نا جاری رہے گا ، اس سے قبل بھی اسی جگہ پر تاجر رہنماءکے بیٹے اُسامہ ستی کو گولیاں مار کر بے دردی سے شہید کیا گیا تھا ، پولیس شہریوں کے جان مال کی حفاظت کی بجائے خود قاتل بن چکی ہے ۔ ان خیلات کا اظہار انھوں نے کشمیر ہائی وے پر تا جروں اور مقتول کے اہل خانہ کے احتجاجی دھر نے کے موقع پر شر کا ءسے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس مو قع پر اسلام آباد فر یش ملک ایسوسی ایشن کے رہنماءشاہد عمران گو ندل ، ضیاءاحمد راجہ، چوہدری ساجد اقبال اور دیگر تا جر رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا ۔
محمد کاشف چوہدری نے کہا سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کا قتل معمول بنتا جا رہا ہے دارلحکومت میں نام نہاد مثالی پولیس کے ہاتھوں بے گناہ افراد کا قتل پر وزیر اعظم و وزیر داخلہ کی خاموشی افسوسناک ہے ہم حکومت کو متنبہ کرنتے ہیں کہ وہ اس واقعہ میں ملوث پولیس اہل کاروں کو فگوری طور پر گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائیں اور اور انصاف کہ فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں