19

پاکپتن: تھانہ احمد یار میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن فیصل مختار نے نماز جمعہ پڑھنے کے علاقہ تھانہ احمد یار کے لوگوں سے مسجد میں خطاب کیا اور لوگوں سے ان کے مسائل سنے اور انکے حل کی یقین دہانی کروائی۔نماز جمعہ سے فراغت کے بعد لوگوں کو تھانہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں آکر اپنے مسائل بتانے کیلیے کہا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن فیصل مختار کی
تھانہ احمد یار میں کھلی کچہری سائلین کے مسائل سنے فوری حل کے احکامات جاری کیے

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے ویژن کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال احمد ارسلان ملک کی ہدایت کی روشنی میں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن فیصل مختار نے سرکل عارفوالا کے تھانہ احمد یار میں کھلی کچہری لگائی جہاں عوام کے مسائل کو سنا اور فوری دادرسی کے احکامات جاری کیے۔

اس موقعہ پر ڈی ایس پی سرکل عارفوالا حافظ خضرزمان،ایس ایچ او تھانہ احمد یار انسپکٹرشہباز بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن فیصل مختار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں سب سائلین کے مسائل سن کر جاوں گا وقت کی کوئی قید نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں