320

ایس ایچ او ذیشان بشیر ڈوگر کی ہدایت پر ہڑپہ پولیس کی فحاشی کے اڈے پر چھاپہ

Spread the love

ایس ایچ او ذیشان بشیر ڈوگر کی ہدایت پر ہڑپہ پولیس کی فحاشی کے اڈے پر چھاپہ

پولیس تھانہ ہڑپہ کے سب انسپکٹر رانا نواز نے رات گئے کئی سالوں سے فحاشی کا دھندہ کرنے والی نائیکہ ناہید اپنے شوہر اور جسم فروش لڑکی گرفتار کے کے مقدمہ درج کر لیا.فحاشی کے اڈوں کے خلاف کاروائی کرنے پر عوامی وسماجی حلقوں نے چند روز قبل تعینات ہونے والےنوجوان ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ ذیشان بشیرڈوگر کے کام کو سراہتے ہوئے ان سے باقی ماندہ فحاشی اور منشیات کے اڈوں پر مزید مؤثر کاروائیوں کا مطالبہ بھی کیا ہے . یادرہے جناح ٹاؤن ہڑپہ اسٹیشن کے مین فحاشی کا دھندہ پورے عروج پر ہے جو نوجوان نسل کو دن بدن تباہی کی طرف لےجارہا ہے عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ جسم فروشی کے اڈے چھوٹے چھوٹے کرمنل سٹریٹ کرائم وغیرہ کرنے والےاور منشیات فروشی جیسا مکروہ دھندہ کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے لئے محفوظ ترین ٹھکانہ ہیں جن کے کاروائیاں اب وقت کی اہم ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں