16

جدید دور کے تقاضوں کے مطابق صحافیوں کو آگے بڑھنا ہو گا ، پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن

اسلام آباد/راولپنڈی(شاہدمحمود ) پوٹھوہار ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی ایک اہم میٹنگ سینئر نائب صدر محبوب اعوان اور جنرل سیکرٹری نعمان سلہری کی قیادت میں راولپنڈی سب آفس میں منعقد ہوئی جس میں پوٹھوہار ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نائب صدر لقمان ہزاروی، ایڈیشنل سیکرٹری جواد اصغر، سیکرٹری اطلاعات احمد فراز، ایگزیکٹو ممبر خنیس الرحمان اور سابقہ صدر ذوالقرنین بشیر نے شرکت کی، میٹنگ میں موبائل جرنلزم اور ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے اپنے ممبران کیلئے ورکشاپ کے انعقاد اور ان کیلئے ہفتہ وار کلاسز کے انعقاد کیلئے مشاورت کی گئی، اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہم فیلڈ ورک میں اپنے ممبران کی بھرپور سپورٹ اور مکمل رہنمائی کریں گے، میٹنگ میں خاص طور پر یوٹیوبر کو ٹیم ورک کے ساتھ کام کرنے کے بارے آگاہی بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں