44

تاجر برادری کے مسائل کاحل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے. زمان وٹو

Spread the love

ساہیوال (63نیوز ساہیوال )ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کاحل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور شہر کی نمائندہ تاجر تنظیموں کے تعاون سے شہر میں تجاوزات ،ٹریفک اور ناجائز منافع خوری کے مسائل حل کئے جائیں گے -انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر رانا آفتاب احمد خان کی صدارت میں انجمن تاجران کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہی -انجمن تاجران کے صدر محمد ارشد بھٹہ ،جنرل سیکرٹری شیخ عاصم اشرف،نائب صدور افتخار احمد خان،شیخ وقاص احمد ،،شیخ شکیل احمد ،سجاد اقبال مٹھو ،شیخ لقمان شاہد،رضوان شاہ اور مزرا سلیم بھی ملاقات میں موجود تھے-انہوں نے تاجروں کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور مارکیٹوں میں خریداری کے لئے آنے والے افراد کو پریشانی سے بچانا انتظامیہ اور تاجروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے لئے باہمی تعاون کو مضبوط کیا جائے گا -انہوں نے انجمن تاجران کے مطالبے پر انہیں پرائس کنٹرول کمیٹی اور امن کمیٹی میں نمائندگی دینے کی بھی ہدایت کی تا کہ زیادہ سے زیادہ شہری آراءحاصل کی جا سکے -اجلاس میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر رانا آفتاب احمد خان نے ڈپٹی کمشنر کو تاجروں کو در پیش مشکلات سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں تا کہ وہ زیادہ تیز انداز میں کاروبار کر سکیں -انہوں نے انتظامیہ کو اپنی حمایت اور تاجروں کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں