33

تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ، دونوجوان جاں بحق

Spread the love

تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ، دونوجوان جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق عارف والا کا رہائشی عبدالرزاق محمد شاہد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ چیچہ وطنی بورے والا روڈ29گیارہ ایل غازی آباد کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں عبدالرزاق موقع پر ہی جاں بحق جبکہ محمد شاہد شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122 نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچایا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں