42

یوم شہادت حضرت علی ؓکے حوالے سے منعقد ہو نے والی ضلع بھر میں تمام مجالس و جلوس ہا ئے کی سیکیورٹی کے فول پروف

Spread the love

ساہیوال۔(63نیوز ساہیوال) ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء خان نے یوم شہادت حضرت علی ؓکے حوالے سے منعقد ہو نے والی ضلع بھر میں تمام مجالس و جلوس ہا ئے کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ ا س سلسلہ میں باقاعدہ سیکیورٹی پلا ن جا ری کر دیا گیا ہے ۔ضلع بھر کے 10جلوسوں اور 42مجالس پر کل 439پولیس افسران و ملازمان بائی نیم ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاءخان نے یوم حضرت علی ؓکی سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے آفس میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میں جملہ SDPOsسرکلز اور انچارج سیکیورٹی نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں Aکیٹیگری کے03 ، Bکیٹیگری کے06اور Cکیٹیگری کا 01جلوس جبکہ Aکیٹیگری کی 05، Bکیٹیگری کی 27اور Cکیٹیگری کی 10مجالس ہوں گی۔ جس میں 04ڈی ایس پیز، 09انسپکٹرز،30سب انسپکٹرز،40اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،60 ہیڈکنسٹیبلان ، 256 کنسٹیبلان و لیڈیز سٹاف کل 439اہلکاروں سمیت والینٹیئرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلوس و مجالس کی چیکنگ سراغ رساں کتوں، بم ڈسپوزل اسکواڈ ، میٹل ڈیٹیکٹرکے ذریعے جبکہ خواتین کی چیکنگ بذریعہ لیڈیز سٹاف کی جائے گی اور اہم مقامات پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے۔تمام مجالس و جلوسوں پر 03پوائنٹس پر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہر مجلس و جلوس کی آڈیو/ و یڈیوریکارڈنگ کی جائے گی جبکہ CCTVکیمرے بھی لگائے جائیں گے۔ ضلعی سطح پر ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو 24گھنٹے کھلا رہے گا۔ ایلیٹ فورس کے جوان اہم مجالس کے ارد گرد اور جلوس کی صورت میں جلوس کے آگے اور پیچھے سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس سے ملحقہ گلیوں کو عارضی رکاوٹیں لگاکر بند کر دیا جائے گا جبکہ چھت ڈیوٹی پر بھی اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہیں گے ۔شر انگیز تقاریر، وال چاکنگ ، لاﺅڈ سپیکر اور ناجائز اسلحہ پر پابندی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اورکسی بھی مشکوک سرگرمی و لاوارث سامان کی فوری اطلاع پولیس کو دیںتاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں