61

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پیر صمصام بخاری کا ساہیوال دورہ

Spread the love

ساہیوال ( 63نیوز ساہیوال) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پیر صمصام بخاری صاحب کا ساہیوال دورہ. اس موقع پر ساہیوال کی پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں نے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پیر صمصام بخاری کا پرتباک استقبال کیا . صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پیر صمصام بخاری نے رمضان بازار ساہیوال کا دورہ کیا جہاں پر ملنے والے سامان کی کوالٹی اور مقدار کا جائزہ لیا اور رمضان بازار میں آنے والے شہریوں سے ان کی رائے بھی لی اور وہاں پر صفائی کا معیار بھی چیک کیا. صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پیر صمصام بخاری نے ساہیوال اولڈ ایج ہوم کا بھی دورہ کیا وہاں پر موجود مقیم حضرات سے ملے اور اولڈ ایج ہوم کی انتظامیہ کو سختحی سے ہدایت کی کہ یہاں پر مقیم حضرات کو گھر جیسا ماحول , کھانے کے معیار کی بہتری اور صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور ہر ممکن جائز سہولیات کو یقینی بنایا جائے . اس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پیر صمصام بخاری نے DHQٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کا بھی دورہ کیا .صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پیر صمصام بخاری مریضوں سے بھی ملے اور ان سے ان کو ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے متعلق بھی پوچھا اور موقع پر ہی احکامات صادر کئے. اس موقع پر کمشنر ساہیوال , ڈپٹی کمشنر ساہیوال , ڈی پی او ساہیوال , ایم ایس DHQٹیچنگ ہسپتال ساہیوال دیگر افسران اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنان کی کثیر تعداد موقع پر موجود تھی اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پیر صمصام بخاری نے کہا کہ موجود حکومت چوروں اور کرپٹ سیاست دانوں سے لوٹی ہوئی رقم ہر صورت واپس ملک میں لے کر آئی گئی اور ملک کا تمام قرضہ ادا کر کے اس ملک میں موجود مہنگائی کے جن کو قابو کر لے گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں