67

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا ویڈیو سکینڈل منظر عام پر،نیب کی تردید

Spread the love

اسلام آباد(شاہدمحمود) چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کا ویڈیو سکینڈل منظر عام پر آ گیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کا ویڈیو سکینڈل سامنے آیا ہے جس میں وہ ایک خاتون سے معنی خیز گفتگو کر رہے ہیں جبکہ جس نجی چینل نے یہ ویڈیو نشر کی ہے انہوں نے ایک آڈیو بھی نشر کی جس میں مبینہ طور پر چیئرمین نیب ایک عورت سے نازیبا اور شرمناک گفتگو کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں خبر نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہو گیا اور چئیرمین نیب ٹاپ ٹرینڈ بن کر سامنے آیا ہے دوسری طرف نیب کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں کہا ھے کہ کہ یہ ایک بلیک میلرز کا گروپ ہے جس کا مقصد ادارے اور چیئرمین نیب کی ساکھ کو مجروع کرنا ہے نیب کے بیان کے مطابق تمام تر دباؤ اوربلیک میلنگ کو پس پشت ڈالتے ہوئے ادارے نے اس گروہ کے دو افراد کو نہ صرف گرفتار کیا ہے بلکہ ریفرنس کی بھی منظوری دے دی ہے نیب کے مطابق چیئرمین نیب کے حوالے سے یہ خبر بلیک میلنگ کر کے نیب ریفرنس سے فرار کا راستہ ہے۔ دوسری جانب نجی چینل نے بھی اپنی خبر پر معذرت کر لی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں