46

چیچہ وطنی: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب پیر سید صمصام بخاری نے چیچہ وطنی رمضان بازار کا دورہ

Spread the love

چیچہ وطنی: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب پیر سید صمصام بخاری نے چیچہ وطنی رمضان بازار کا دورہ کیا. رمضان بازار میں لگائے گئے اشیاء خوردونوش کے اسٹالوں کا معائنہ۔ چینی کے اسٹال پر ایک کلو کی بجائے 2 کلو چینی فی آدمی دینے کا حکم ۔ اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کو گوشت کے اسٹال پر چھوٹا اور بڑا گوشت شام کے وقت بھی فروخت کرنے کا حکم۔ حکومت کی طرف سے تمام اضلاع کو آبادی کے تناسب کے حساب سے رمضان بازار پر سبسڈی دی گئی ہے ۔وزیر اطلاعات پنجاب پیر سید صمصام بخاری کا کہنا تھا اپوزیشن کا احتجاج کرپشن بچاو مہم کا حصہ ہے جس سے عام لوگوں کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔پاکستان کا پیسہ کھانے والوں کا یوم حساب آ گیا ہے ۔شریف اور زرداری خاندان اپنی کرپشن بچانے کے لئے نیب کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں