50

اسلام آباد میں 10 سالہ بچے سے زیادتی کا ایک اور واقعہ،ملزم گرفتار

Spread the love

اسلام آباد(شاہدمحمود) اسلام آباد کے علاقے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں 10 سالہ بچے سے زیادتی کا ایک اور واقعہ۔تفصیلات کے مطابق دس سالہ بچہ ہوٹل پر کھانا لینے گیا ہوٹل مالک نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا. تھانہ لوئی بھیر نے واقعہ کی فوری ایف آئی آر درج کرکے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا.
تھانے میں درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق بچے کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا بدھ کی شام کو کھانا لینے ہوٹل گیا وہاں پر موجود ایک شخص نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا ملزم نے خود اعتراف کر لیا ۔بچے کے والد نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں