68

ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ساہیوال کا ساہیوال میں ہائی کورٹ کا بینچ نہ بنانے پر ہڑتال کا اعلان

Spread the love

ساہیوال( 63نیوز ساہیوال )
ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ساہیوال کا ایک ہنگامی اجلاس زیرصدارت صدرملک محمدسلیم کوڈھن منعقدہواجس میں جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ندیم بشیر،سینئرایڈووکیٹ ملک فضل کریم اعوان سمیت وکلاء کی کثیرتعدادموجودتھی۔اجلاس میں بتایاگیاکہ قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے آرٹیکل 198میں ترمیمی بل 2019منظورکیااوراس میں ساہیوال ڈویژن کونکال دیاگیاجبکہ باقی ڈویژنوں میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کو منظورکیاگیاجس پر تمام ممبران بارنے اس کی بھرپورمذمت کی اورحکومت وقت سے مطالبہ کیاکہ ترمیمی بل 2019میں ساہیوال ڈویژن کو فور ی طور پرشامل کیاجائے۔صدربارملک سلیم کوڈھن اورجنرل سیکرٹری چوہدری محمدندیم بشیر نے کہاکہ حکومت کوچاہیے کہ وہ تمام ڈویژنوں کے ساتھ مساوی سلوک اختیارکرے۔ہم اپنے ڈویژن کے ساتھ ہونیوالی ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ہم نے انصاف کا علم بلندکررکھا ہے اس سلسلہ میں ہرطرح کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیاکہ حکومت کی ساہیوال ڈویژن کی عوام کے ساتھ ناانصافی کیخلاف جمعرات مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی بائیکاٹ کیاجائے گا۔مزیدبرآں آج جنرل ہاؤس کا اجلاس بھی طلب کرلیاگیاہے جس میں ڈویژن کے صدوراورجنرل سیکریٹریز کو خصوصی طور پر مدعوکیاگیاہے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں