90

جماعت اسلامی پاکستان اور قوم کی خدمت کو اپنی ترجیح اول سمجھتی ہے۔ عائشہ سید

اسلام آباد/راولپنڈی(شاہدمحمود)پریذیڈنٹ شعبہ تعلقات عامہ جماعت اسلامی پاکستان و سابقہ ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے ان لائن ھونے والے شعبہ تعلقات عامہ کے مرکزی اجلاس میں صوبہ جات کی نگران خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں میں رمضان المبارک کے مہینے میں بہترین کام ہوا۔عوام الناس کو قرآن کلاسز کے ذریعے رب سے جوڑا گیا۔ جس طرح کورونا کی وبا میں خواتین نے رمضان المبارک میں گھر گھر جاکر مستحق افراد کی داد رسی کی وہ قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں بہترین انداز سے خدمت خلق کا کام کیا گیا۔اللہ تعالی سب کی کوششوں کو قبول فرمائے۔جماعت اسلامی قوم کی خدمت اور پاکستان کی خدمت کو اپنی ترجیح اول سمجھتی ھے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ھم سب پر جو ذمہ داری عائد کی ھے اس کا تقاضا ھے کہ اس میں تساہل نہ کیا جائے۔کیونکہ ہر فرد سے اس کی ذمہ داری کے بارے میں پوچھ ھوگی۔
اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان عنایت بیگم نے صوبوں کی طرف سے پیش کی جانے والی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں صوبہ شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان بھی موجود تھیں۔انھوں نے کاموں میں مزید بہتری کے حوالے سے تجاویز دیں۔وائس پریذیڈنٹ شعبہ تعلقات عامہ عظمی نوید، نائلہ سید کے ساتھ ساتھ مرکزی سیکریٹری اطلاعات شبانہ ایاز بھی اجلاس میں موجود تھیں۔اجلاس میں صوبہ پنجاب شمالی کی نگران رخسانہ غضنفر،صوبہ جنوبی پنجاب کی نگران صائمہ نعیم۔صوبہ وسطی پنجاب کی نگران عظمیٰ نوید،صوبہ سندھ کی نگران عائشہ ظہیر،صوبہ بلوچستان کی نگران شازیہ اور صوبہ کے پی کے کی نگران عنایت بیگم نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں