53

زمین پھٹی نہ آسمان گرا،فرشتہ جنسی در ندگی کا شکار

Spread the love

اسلام آباد (شاہدمحمود) اسلام آباد کے نواحی علاقے تھانہ چک شہزاد کے ایریا میں درندوں نے معصوم کلی “ننھی فرشتہ” کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا، مسخ شدہ لاش جنگل سے مل گئی، اغوا کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں 19 مئی کو درج کیا گیا تھا۔لواحقین کے مطابق ننھی فرشتہ پانچ دن قبل گھر سے لاپتہ ہو گئی جس کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروانے تھانے میں گئے تو ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے سگاکیت کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ ممکن ہے وہ کسی کے ساتھ فرار ہو گئی ہو ،ورثا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے میں انتہائی تاخیر کی اور ایف آئی آر درج کرنے میں روایتی ٹال مٹول سے کام لیتی رہی پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، لواحقین نے پولی کلینک کے باہر پولیس رویے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا فرشتہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ہمیں انصاف دیا جائے,

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں