100

بونگہ حیات ساہیوال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار راہگیر ہوئے خوار

سکندرچوک/پاکپتن(محمد عمران سے) بونگہ حیات ساہیوال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار راہگیر ہوئے خوار تفصیلات کے مطابق بونگا حیات سے براستہ سکندر چوک ساہیوال جانے والی سڑک جو کہ حویلی لکھا اور ہیڈ سلیمانکی سے ساہیوال جانے کے لیے شارٹ ترین راستہ کی سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جبکہ کئی جگہوں پر تو گہرے کھڈے پڑ چکے ہیں جو کہ کئی دفعہ رات کی تاریکی میں جان لیوا حادثات کا سبب بن چکے ہیں جبکہ قریب و جوار میں مناسب طبی سہولیات نہ ہونے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو اسی راستے سے ساہیوال لے جایا جاتا ہے مگر سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے مریض خوار ہو جاتے ہیں جبکہ کچھ تو راستہ میں ہی دم توڑ جاتے ہیں جبکہ طلباء کو وقت پر سکول پہنچنے اور زمینداروں کو اپنی اجناس منڈیوں تک پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہل علاقہ نے وزیر اعلٰی پنجاب اور کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں