33

یوسف والا: سپیشل برانچ پولیس کی نشاندہی پر محکمہ فوڈ کی بڑی کاروائی ، غیر قانونی طور پر اسٹاک کی گئ گندم برآمد

Spread the love

یوسف والا:(63نیوز ساہیوال)

سپیشل برانچ پولیس کی نشاندہی پر محکمہ فوڈ کی ایک اور بڑی کاروائ سامنے آئی ہے،محکمہ فوڈ نے سپیشل برانچ کی مدد سے غیر قانونی طور پر اسٹاک کی گئ لاکھوں روپے کی گندم برآمد کر لی.

تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ پولیس نے سیمن پروڈکشن یونٹ 75/5R میں چھاپہ مارا .وہاں تقریبا 4000 تھیلے گندم ذخیرہ کی ہوئی تھی .محکمہ فوڈ نے ذخیرہ کی ہوئی گندم قبضہ میں لیکر فوڈ سنٹر کے حوالے کر دی۔گندم مقامی کسان نے اپنے ڈیرے پر اسٹاک کر رکھی تھی ۔ اور اس کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں