52

ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمدزمان وٹو کی ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری

Spread the love

ساہیوال (63نیوز ساہیوال ) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمدزمان وٹو نے ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائی۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سمیت تمام سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
سائلین کی شکایات پرڈی سی سائیوال نے موقع پر احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے مظلوم عوام کی عزت اور تکریم اور دادرسی ہمارا فرض ہے .کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں میں زیادہ تر کا تعلق ریوینیو اور کارپوریشن سے تھا . ڈی سی ساہیوال نے سول سوسائٹی کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر موقع پر احکامات جاری کیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں