55

پاکپتن: بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

پاکپتن (محمد عمران سے) ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر کی قیادت اور ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری اکبر گجر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر پاکپتن انسپکٹر اختر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔

گرفتار موٹر سائیکل چور گینگ پاکپتن کے علاوہ اوکاڑہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھا ۔

گرفتار ملزمان سے 5 کس موٹر سائیکلیں اور وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز بھی برآمد ۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔

ترجمان پاکپتن پولیس۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں