41

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر اور سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا کھیالی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

Spread the love

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر اور سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا کھیالی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنرز سٹی عثمان سکندر اور مارکیٹ کمیٹی حکام کو منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہونے والی نمایاں کمی کے فوائد عوام تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی گوجرانوالہ نے ڈی سی اور سی پی او کو لیموں، پیاز، ٹماٹر، کدو، تربوز، خربوزہ، سیب، کیلا اور دیگر پھلوں سبزیو ں کی قیمتوں میں آنے والی نمایاں کمی پر بریفنگ دی۔
سبزی و پھل منڈی کھیالی گوجرانوالہ کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے خود لیموں، تربوز، خربوزہ، کدوسمیت مختلف پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی اپنی نگرانی میں کرائی اور بولی میں شریک تاجروں سے کہا کہ وہ مارکیٹ کمیٹی حکام سے تعاون کریں تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ جائز منافع کی حوصلہ افزائی اور ناجائز منافع خوری کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی۔ پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کی نگرانی کا عمل اختتام رمضان تک جاری ررکھا جائے گا اور جہاں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی وہاں قانون پوری شدت سے حرکت میں آئے گا۔
سیکریٹری مارکیٹ اور ای اے ڈی اے مارکیٹ کمیٹی نے بتایا کہ لیموں، تربوز، خربوزہ، ٹینڈے، کدو اور دیگر پھلوں سبزیو ں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جس کے ثمرات سستے رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ کے زریعے عوام تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کا بعد ازاں سستے رمضان بازار فتو منڈ کا بھی دورہ، پھلوں، سبزیوں، کریانہ، مشروبات، چینی، گوشت، برائیلر اور دیگر سٹالز کا معائنہ کیا، خریداری کے لیے صارفین سے اشیاء کی قیمتوں، معیار اور دستیابی بارے بھی استفسار کیا جس پر صارفین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں