53

’’عید پر نہ جپھیاں ہونگی نہ پپیاں‘‘فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان کی وضاحت کردی

لاہور(ویب ڈیسک )عید کے موقع پر جپھیاں اور پپیاں نہ کرنے سے متعلق فردوس عاشق کی کیا مراد تھی انہوں نے بتا دیاچند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس بار ماضی کی روایات کی طرح عید پر ’جپھیاں اور پپیاں’ نہیں ہوں گی۔فردوس عاشق اعوان کی جانب سے عید کے موقع پر جھپیوں اور پپیوں پر پابندی کی بات پر وہاں موجود صحافی اور کارکنان ہنسنے لگے
اور ان کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی۔فردوس عاشق اعوان نے مذکورہ بیان کی وضاحت دی ہے اور کہا ہے کہ یہ اپنی اپنی سوچ ہے کہ کون کیا سوچتا ہے۔ جپھیاں عید کا لازم و ملزوم جزو ہیں جس کو عید ملن کہا جاتا ہے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آپ نے بھی عید ملتے ہوئے کئی مرتبہ اپنے بھائیوں اور دوستوں کو مبارکباد دی ہوگی اور ان سے روایتی انداز میں عید ملی ہوگی۔ جبکہ پپیاں وہ بوسے ہیں جو آپ نے اپنے بچوں کو دیئے ہوں گے، یا جو آپ کے والدین نے آپ کو پیار کیا ہوگا۔یہ اپنی اپنی سوچ ہے کہ کون کدھر جاتا ہے مگر کورونا میں وہ پرانی جپھیاں اور پیپاں نہیں ہونی چاہییں۔ انہوں نے یہ وضاحت نجی ٹی وی چینل کے صحافی امین حفیظ کے سوال پر دی جس میں صحافی نے کہا کہ کیا وہ اپنے بچوں کو بھی عید نہ ملیں؟فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کے منڈلاتے خطرے کے پیش نظر اس بار نہ ملیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں