57

چیچہ وطنی: نواحی گاوں 39 بارہ ایل میں 7 سالہ بچے سے بدفعلی ، ملزم گرفتار

Spread the love

ساہیوال (63نیوز ساہیوال)

چیچہ وطنی کے نواحی گاوں 39 بارہ ایل میں 15 سالہ اوباش لڑکے نے 7 سالہ معصوم بچے کے ساتھ بد فعلی کر ڈالی۔

پولیس تھانہ صدر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد کو گوجرہ سے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق 7 سالہ احمد رضا بال کٹوانے حمام پر گیا تو حمام پر موجود زاہد نامی اوباش نوجوان نے بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بچے کے شور پر اہل علاقہ حمام پر پہنچے تو ملزم زاہد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔تاہم پولیس تھانہ صدر نے ملزم کو گوجرہ سے گرفتار کر لیا اور بچے کے والد عبدالرزاق کی مدعیت میں مقدمہ نمبر232/19 درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی ثابت ہو گئی جبکہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے لئے سیمپلز لیبارٹری کو بجھوائے جا رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں