52

ساہیوال پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں اور ہوٹلوں میں سرچ آپریشن

Spread the love

ساہیوال (63نیوز ساہیوال)

ساہیوال پولیس کی طرف سے شہر کے مختلف حصوں میں سرچ آپریشن کیا گیا. یہ سرچ آپریشن
ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں اور ہوٹل سرائے میں کیا گیا ہے.سرچ آپریشن ڈسپنسری روڈ ،اندرون و بیرون لاری اڈا اور فرید ٹاون میں کیا گیا.سرچ آپریشن کی قیادت ایس ڈی پی او سٹی سرکل اےایس پی ڈاکٹر انعم فریال نے کی.سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری ،ایلیٹ فورس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے حصہ لیا. سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک گھروں ،ہوٹل سرائے اور مشکوک جگہوں کی تلاشی لی گئی.سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک ویریفکیشن عمل میں لائی گئی.دوران سرچ آپریشن 10 کس مشکوک افراد کو حراست میں لے کر مقدمات درج کرلیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں