64

سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عباسپور راجہ اصغر کیانی کی جانب سے ان کے گھر پر افطار ڈنر کا اہتمام

عباس پور(ٹھاکر اسد سے )سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عباسپور راجہ اصغر کیانی کی جانب سے ان کے گھر پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔
افطار ڈنر میں مرکزی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر و امید وار قانون ساز اسمبلی سردار امجد یوسف خان
سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر ڈاکٹر راجہ افتخار خان ۔
سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ضلع پونچھ سردار مشتاق خان ایڈووکیٹ ،
ہیڈ ماسٹر (ر) سید مخدوم شاہ، ماسٹر (ر) سردار عبدالقیوم خان، ماسٹر (ر) سردار محمد حنیف خان ،
سردار طفیل خان،
سردار ارسلان سجاول،
سردار اکبر اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سردار امجد یوسف خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کی ترجمان ہے ۔ہم نے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر اور ان کی دہلیز پر حل کیے۔
70 سال کے عرصہ میں مختلف حکومتوں اور حلقہ انتخاب کے سیاسی لیڈران نے کھلی درمن اور نمجر کی عوام سے مسجدوں میں بیٹھ کر جھوٹے وعدے کیے کہ ہم نمجر پل کا قیام عمل میں لائیں گیں ۔
الیکشن 2011 میں شکست کے باوجود ہم نے ترجیح بنیاد پر نمجر پل کا سنگ بنیاد رکھا جو بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچا ۔ مزید ہم نے گرلز ہائی سکول نمجر کو ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ دلوا کر یونین کونسل کھلی درمن کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کیا ۔
اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ اقتدار میں آکر اس بار ہم عباسپور سے تولی پیر براستہ کھلی درمن ایک جدید ہائی وے کا بھی قیام عمل میں لائیں گیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں