52

ڈپٹی کمشنرساہیوال زمان وٹو کی مسیحی برادری کے طلبا و طالبات میں تعلیمی وظائف کے چیکوں کی تقسیم

Spread the love

ساہیوال ( 63نیوز ساہیوال)

ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتی برادری کو تمام شہری سہولیات کی فراہمی یقین بنا رہی ہے اور زیر تعلیم طلبا و طالبا ت کو مالی مسائل کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے میں در پیش مشکلات کو بھی دور کیا جا رہا ہے -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں مسیحی برادری کے طلبا و طالبات میں تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی-ڈپٹی سیکرٹری ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی آفیئر ز پنجاب عمر سرور بھی اس موقع پر موجود تھے-تقریب میں ساہیوال ڈویژن کے 37مسیحی طلبا و طالبات میں چیک تقسیم کئے گئے -میٹرک میں زیر تعلیم سٹوڈنٹ کو 15ہزار روپے،انٹر میڈیٹ کو20ہزار ،گریجویٹ کو 30ہزار ،ماسٹرز ڈگری کو 35ہزار اور پی ایچ ڈی یا پروفیشنل ڈگری میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو 50ہزار روپے دیئے گئے -انہوں نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کا اہم حصہ ہیں اور ملک کی ترقی میں انہوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ،ریاست ان کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے -انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو مکمل شہری حقوق حاصل ہیںجنہیں یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی -تقریب میں وظائف حاصل کرنے والے اقلیتی طلبا و طالبات نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں