57

رکشہ ڈرائیورز بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور بغیر کاغذات رکشہ مت چلائیں. DSPٹریفک

Spread the love

چیچہ وطنی ( 63نیوز ساہیوال)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض احمد کے زیرنگرانی ٹریفک ایجوکیشن ایکٹیوٹیز کا سلسلہ جاری ہے۔جس میں نہ صرف تعلیمی اداروں کے طلباء کو ٹریفک آگاہی لیکچرز دیے جاتے ہیں بلکہ کمرشل وہیکلز کے ڈرائیور حضرات کو بھی ٹریفک قوانین سے روشناس کروایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے چیچہ وطنی میں رکشہ ڈرائیورز کو ٹریفک آگاہی لیکچر دیا جس میں انہوں نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور بغیر کاغذات رکشہ مت چلائیں، اپنے رکشوں کی نمبر پلیٹس، انڈیکیٹرز،بیک لائٹس اور سائلنسر لگوائیں اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈنگ سے اجتناب کریں، اور اپنے رکشوں کو سڑک پر سنگل لائن میں انتہائی بائیں سائیڈ پر کھڑا کیا کریں۔اگر رکشہ ڈرائیورز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تو انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے ٹریفک سٹاف چیچہ وطنی کو بھی ہدایات جاری کیں۔رکشہ ڈرائیورز نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرکو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔اس موقع پرانچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ عامر شہزاد چیمہ،انچارج سیکٹر چیچہ وطنی مظہر سعید اور انسپکٹر موٹروے یوسف عمر اور رکشہ ڈرائیورز کی کثیر تعداد موجود تھی۔مزید براں ٹریفک آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں