70

پولیس کی بروقت کاروائی گزشتہ روز ڈکیتی کرنے والےچار کس ملزمان دھر لیے

Spread the love

ساہیوال پولیس کی بروقت کاروائی
گزشتہ روز دن دہاڑےگھر میں ڈکیتی کرنے والےچار کس ملزمان دھر لیے ۔سی آئی اے اور تھانہ فرید ٹاؤن پولیس کی بروقت مشترکہ کاروائی گزشتہ روز نواحی گاؤں 95/6R میں دن دہاڑے گھر میں واردات کرنے والے ملزمان گرفتار جبکہ ان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال بھی برآمد ملزمان کے قبضہ سے نقدی85ہزار روپے ،ایل ای ڈی، طلائی زیورات اور دو موبائل فون پولیس نے برآمد کر لیے.ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30 بور دو عدد اور موٹرسائیکل ہنڈا ون ٹو فائیو بلا نمبری بھی برآمد ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاءنے اپنے آفس میں واردات میں چھینی گئی اشیاء اور نقدی متاثرہ شہری کے حوالے کی ۔ڈی پی او کی جانب سے ڈی ایس پی آرگنائز کرائم رانا فواد اور ان کی نگرانی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو شاباش متاثرہ شہری محمد شریف ولد عبد الرشید رحمانی نےاس موقع پر ساھیوال پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی جانب سے پولیس ٹیم کے لیے سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں