39

کشمور میں سیکنڈ سول جج نعیم اختر کا سبزی،فروٹ فروشوں اور ہوٹلوں پر چھاپہ ،رمضان آرڈیننس خلاف ورزی کرنے والے 30 سے زائد سبزی اور فروٹ فروش گرفتار 20 سے زائد دوکاندروں پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

Spread the love

*کشمور میں سیکنڈ سول جج نعیم اختر کا سبزی،فروٹ فروشوں اور ہوٹلوں پر چھاپہ ،رمضان آرڈیننس خلاف ورزی کرنے والے 30 سے زائد سبزی اور فروٹ فروش گرفتار 20 سے زائد دوکاندروں پر جرمانہ عائد کر دیا گیا*

رمضان المبارک آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر کشمور میں سیکنڈ سول جج نعیم اختر نے سبزی،فروٹ فروشوں اور ہوٹلوں پر اچانک چھاپے مارے، چھاپے کے دوران 30 سے زائد سبزی اور فروٹ فروش گرفتار کیے گئے جب کہ 20 سے زائد دوکاندروں پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا، چھاپے کے دوران سیکنڈ سول جج کشمور نعیم اختر نے رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے کئی ہوٹل سیل کر کے ہوٹلوں کا سامان کشمور پولیس کے حوالے کردیا گیا جب کہ پولیس نے سامان کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے واضح رہے کہ رمضان المبارک میں بس اسٹاپ، ہسپتالوں کا بہانہ بنا کر کشمور شہر کے مختلف مقامات پر ہوٹل، کولڈ ڈرنک سرعام کھلے ہوئے تھے جن پر سیکنڈ سول جج نعیم اختر نے چھاپہ مارا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں