29

پاکپتن : کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام الناس میں فیس ماسکس کی تقسیم


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن ملک جمیل ظفر کی خصوصی ہدایت پر پاکپتن پولیس نے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیشِ نظر عوام الناس میں فیس ماسکس تقسیم کیے اور عوام الناس کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ کرونا وائرس ایس او پیز کے متعلق بریف کیا۔

پاکپتن پولیس کی جانب سے عوام الناس میں فیس ماسکس کی تقسیم کا مقصد عوام الناس کو کورونا وائرس جیسی موذی مرض سے بچانا اور اس وائرس سے متعلق آگاہی دینا ہے۔

ترجمان پاکپتن پولیس۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں