82

ضلعی انتظامیہ کی رمضان المبارک کے دوران عوام کو 19ضروری اشیاء صرف پر ریلیف (DCساہیوال)

Spread the love

ساہیوال ( )ڈپٹی کمشنر محمدزمان وٹو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو 19ضروری اشیاء صرف پر ریلیف دے رہی ہے جس میں آلو،بھنڈی،کریلہ،کدو،دل مسور،دال ماش،مسور ثابت،سفید چنا،کیلا،سیب،ادرک اور لہسن کو ہول سیل ریٹ پر جبکہ پیاز،ٹماٹر،کھجور،دال چنا،بیسن،چاول اور لیمن کو پچھلے سال کے ریٹ کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ضلع ساہیوا ل کے 5رمضان بازاروں میں ابتک 57ہزار ایک سو رعایتی چینی فروخت کی جا چکی ہے جبکہ 10کلو آٹے کے 23ہزار 6سو 75بیگ بھی فروخت ہو چکے ہیں۔حکومت نے آٹے پر ضلع ساہیوال کو ایک کروڑ 35لاکھ روپے کی خطیر سبسڈی دی ہے۔رمضان بازاروں میں عوام کی سہولت کے لئے اشیاء صرف کی فروخت کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے بتایا کہ ضلع کے پانچوں رمضان بازاروں میں مٹن مارکیٹ سے 50روپے،بیف 25اور چکن 10روپے فی کلو کم پر فروخت کیاجا رہا ہے جبکہ انڈے فی درجن 5روپے رعایت پر دستیاب ہیں جس کے لئے محکمہ لائیو سٹاک نے خصوصی سٹال لگائے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے مزید بتایا کہ عوام کو ناجائز منافع خوری سے بچانے کے لئے 30پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر رہے ہیں اور اب تک 624چیکنگ میں 213خلاف ورزیوں پر 5لاکھ63ہزار روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے جبکہ 7افراد کے خلاف اوور چارجنگ کے مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روزمرہ اشیاء کے ریٹ مانیٹر کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران روزانہ منڈیوں میں بولی کی نگرانی کر رہے ہیں جس سے آڑھتیوں کی لوٹ گھسوٹ سے نجات ملی ہے اور مناسب نرخوں پر سبزیاں اور پھل عوام کو دستیاب ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں