39

دنیا مسلمان عورت کے شفاف اور بےلوث کردار کو پہچاننے میں چشم پوشی کا مظاہرہ کررہی ہے۔سمعیہ راحیل قاضی

راولپنڈی (شاہدمحمود ) انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کے کونسل آف ٹرسٹیز کاسالانہ اجلاس برائے 2021 آن لائن منعقد ہوا ۔اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے یونین کی چئیرپرسن ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی نے کہا کہ دنیا مسلمان عورت کے شفاف اور بےلوث کردار کو پہچاننے میں چشم پوشی کا مظاہرہ کررہی ہے – دنیا بھر میں دھشت گردی کے نام پر ابھرتی لہر نے مسلمان عورت کے مسائل میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے -عورت خاندان اورمعاشرے کامرکز محبت ہے – معاشرے میں ہونے والی کسی بھی اچھائ یا برائ سےعورت پہلے متاثر ہوتی ہے ۔عورت کووڈ سے متاثرہ دنیا میں بہت اہم کردار ادا کررہی ہے- بیک وقت خاندان کا محاذ بھی اور معاشرتی ذمہ داری بھی ۔ان دو کرداروں کے حوالے سے ہر معاشرتی تبدیلی پرعورت فوری محتاط اور ذمہ داررویہ اپناتی ہے۔
سالانہ مرکزی رپورٹ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عفاف احمد نے پیش کی جوکہ اس سیشن کی صدارت بھی کر رہی تھیں- انہوں نے سال 2020 تا 21 کے دوران یونین کی جانب سے خواتین کی بہبود و بحالی کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں اور امدادی افعال کا مکمل جائزہ پیش کیا –
ممبران کی جانب سے یونین کی سالانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا – اس کے بعد انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کی تدوین و تاریخ بانی ممبر ڈاکٹر مظاہر محمد عثمان نے پیش کی اور تفصیل سے ان اسباب پر روشنی ڈالی جن کی بنیاد پر مسلمان عورت کےعقائد و نظریات کی بقاوتحفظ کی جدوجہد کو منظم شکل دینا پڑی –
عرب ریجن کی 2018تا 2020 کی رپورٹ ڈاکٹر عائشہ یکن نے جبکہ یورپین ریجن کی رپورٹ ثمینہ رضوان ،ڈاکٹر سعدیہ احمد اور ڈاکٹر میمونہ مجید نے پیش کی جبکہ ترک خواتین کی ترجمانی ڈاکٹر رابعہ یلماز نے کی –
افریقن ریجن کی نمائندگی ڈاکٹر حلیمہ وکابی اکبر اور فاطمہ ابو بکر احمد نے کی – ایشین ریجن کی نمائندگی اور رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ داری شگفتہ عمر نے نبھائ – صدر ویمن اینڈ فیملی کمیشن ڈاکٹر رخسانہ جبین نے 2021-22کے لئے منصوبہ عمل پیش کیا اور کووڈ 19 کے تحت بدلتے حالات و ممکنات پر اظہار خیال کیا
اجلاس کے پہلے سیشن کے آخر میں اعلان لاہور (آئ ایم ڈبلیو یو) کی سرپرست اعلی ڈاکٹر کوثر فردوس نے پیش کیا جس میں اس سیشن کے تکمیلی اھداف کا حاصل پیش کیا گیا
#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں