51

کمیونٹی سینٹرز کے قیام کا بنیادی مقصد ملک کی مضافاتی آبادی میں نفوذ اور رابطہ بڑھانا ہے۔ دردانہ صدیقی

راولپنڈی (شاہدمحمود) المحصنات کمیونٹی سنٹر , حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ورکنگ ٹیم کی خصوصی نشست سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوئ جس میں تمام صوبوں میں المحصنات کمیونٹی سنٹر زکے کام اور منصوبہ عمل کی تکمیل کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا -اس موقع پر نائب قیمہ ثمینہ سعید بھی موجود تھیں –
صدارتی خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا کہ کمیونٹی سینٹرز کے قیام کا بنیادی مقصد ملک کی مضافاتی آبادی میں نفوذ اور رابطہ بڑھانا ہے اور اجتماعیت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے جماعت اسلامی کی حمائت میں اضافہ کرنا ہے – لہذا زیادہ کمیونٹی سنٹرز کے قیام اور سرپرستی پر خصوصی توجہ دی جائے –
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ جات اور شعبوں کے درمیان خصوصی کوارڈینیشن کی ضرورت ہے – مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لئے ماہانہ اور سہ ماہی اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں
مرکزی نگران کمیونٹی سنٹر فرحانہ اورنگ زیب نے کمیونٹی سنٹرز کےویژن اور مشن کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ المحصنات کمیونٹی سنٹرز کا ویژن ملک کی مضافاتی آبادی میں المحصنات کمیونٹی سنٹرز کی سرگرمیوں کے ذریعے قرآن و سنت کا پیغام عام کرنا جبکہ مشن المحصنات کی سرگرمیوں کے ذریعے خواتین کی کثیر تعداد کو جماعت اسلامی کا حامی بنا کر ووٹر سازی میں اضافہ کرنا ہے-
نگران شعبہ تعلیم عائشہ یاسمین نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں کام کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے رائے دی کہ پہلے بلاک کوڈ کی سطح پر دعوتی یونٹ کا قیام , پھر ممبر سازی , اور اس کے بعد کارکن سازی کے ذریعے منصوبہ کے تکمیلی مراحل میں عملی رنگ بھر دئے جائیں –
نشست میں پانچوں صوبوں کی ناظمات نے اپنی نائبین کے ہمراہ شرکت کی – نشست میں دعوتی اہداف کے اہم مراکز کا تعین کیا گیا اور تمام صوبوں کی ٹیم کے ارکان کا بھی انتخاب کیا گیا – اس کے علاوہ رپورٹ سسٹم کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں