114

صالح عورت کی خصوصیات قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کی گئیں ہیں۔رخسانہ جبین

راولپنڈی (شاہدمحمود)نگران جے آئی یوتھ شمالی پنجاب، رکن صوبائی شوری جماعت اسلامی رخسانہ جبیں صاحبہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صالح عورت کی خصوصیات قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کی گئیں ہیں۔ھمیں قرآن و سنت کا مطالعہ کرکے ان خوبیوں کو اپنانا چاہیے۔ – موجودہ حالات میں عورت کو بے حد مسائل درپیش ہیں۔انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد نذدیک ھے۔رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے کے لیے وقت کی بہتر تقسیم پر توجہ کی ضرورت ہے۔ماہ رمضان میں قرآن پاک کی باترجمہ تلاوت اوراس کے معنی کو سمجھنے اور آیات پر غور وفکر اور تدبر کرنے کی ھم سب کو ضرورت ھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بحیثیت عورت یہ سب کام کرکے ہم اپنے خاندان کی اصلاح کا ذریعہ بن سکتے ہیں –
مستحکم معاشرے کے حوالے سے آءی ٹی کی نگران رضوانہ تسنیم نےقرارداد منظور کراءی آخر میں شہر میں ہونے والے “حسن معاشرت کورس” میں شرکت کرنے والی خواتین میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں