91

ساہیوال پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم گاڑی کو حادثہ

Spread the love

#ساہیوال_پولیس_گاڑی_کو_حادثہ
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ رحیم چوکی شریں والا کی پولیس وین جو کہ رات تقریبا” ۔ 11بجے بلھے والا روڑ کے قریب جانب ساہیوال روڑ روٹین گشت پر تھی جس کو پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار مزدا ٹرک جس پر کباڑ کا سامان لدا ہوا تھا نے ہٹ کیا جس پر پولیس وین نمبری ایس ایل جی 1002 موقعہ پرالٹ گئی جس سے گاڑی میں سوار پولیس ملازمین جن میں ہیڈ کانسٹیبل مدد علی,کنسٹیبل علی شیر ،ڈرائیور کانسٹیبل ظفر اقبال اور رضاکار پیراں دتہ مضروب ہوگئے۔جن کو بذریعہ ریسکیو 1122 سول اسپتال ساہیوال بھجوایا گیا ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سلیم خان رتھ کے ہمراہ زخمی جوانوں کی عیادت کے لیے سول اسپتال پہنچ گئے ۔ڈی پی او نے زخمی جوانوں کے بہترین علاج معالجے کے لیے ہدایت کی ۔ان کی جلدصحت یابی کے لئے دعا کی ۔زخمی ہونے والے ملازمین کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کے خلاف مزداٹرک قبضہ پولیس میں لے کر ایف آئی آر درج کی جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں