83

عورت ہی وہ ہستی ہے جو خاندان کو جوڑنے اور محفوظ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ثمینہ احسان

راولپنڈی(شاہدمحمود) خاندان کے تحفظ میں ایک مسلمان بیوی ، بیٹی اور ماں کا رول بہت اہم ہے۔عورت ہی وہ ہستی ہے جو خاندان کو جوڑنے اور محفوظ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ موجودہ صورتحال میں جبکہ خاندان کا ادارہ شدید خطرات کا شکار ہے،ہمیں اپنا کردار مؤثر بنانا ہو گا۔ یہ باتیں جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ شمالی پنجاب کی ناظمہ محترمہ ثمینہ احسان نے خواتین کانفرنس سے خطاب کے دوران کہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاندان جب مضبوط ہوتا ہے تواس میں پرورش پانے والی نسل بھی نفسیاتی اور جسمانی لحاظ سے صحت مند ہوتی ہے اور یوں یہ افراد معاشرہ کو ترقی دینے کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ ماں خاندان کا بنیادی محور ہے اس لیے ماؤں کو خاندان کے تحفظ کے لیے اپنے اندر مطلوبہ صلاحیتیں پروان چڑھانی چاہییں۔انہیں بچوں اور بچیوں کی تربیت اس انداز میں کرنی چاہئے کہ وہ مستقبل میں مضبوط خاندان تشکیل دے سکیں۔ ہمیں نہ صرف بچیوں بلکہ بچوں کی تربیت بھی اسلامی اصولوں کے مطابق کرنا ہو گی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ و صحابیات کو نمونہ عمل بنانا ہو گا، جس کے بنیادی اصولوں میں حیا، برداشت، فکرو محبت اور ایثار کا جذبہ کار فرما ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں