110

تھانہ ہڑپہSHO کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دبنگ ایکشن شروع

Spread the love

تھانہ ہڑپہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دبنگ ایکشن عوامی وسماجی حلقوں کا ایس ایچ او ذیشان بشیر ڈوگر کو زبردست خراج تحسین پیش ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ایس ایچ او

ناکہ بندی گشت کے نظام کو سخت کردیا گیا علاقہ مکینوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنے کا حکم تمام ملازمین کو جاری کردیا گیا ہے .تھانہ ہڑپہ میں تمام ٹاوٹ کا داخلہ بند کردیا گیا ہے تمام ملازمین کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تھانہ میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی اور نرمی سے پیش آئے نفرت جرم سے انسان سے نہیں .

تھانہ ہڑپہ کی فرنٹ ڈیسک پر درج ہونے والی درخواستوں پر فریقین کو فوری طلب کر انصاف کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے آئی جی پنجاب پولیس کے احکامات کی روشنی میں عمل جاری ٹاؤٹ مافیا کا تھانہ ہڑپہ میں مکمل داخلہ بند کردیا گیا ہے تمام ملازمین کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تھانہ میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی اور نرمی سے پیش آئے نفرت جرم سے انسان سے نہیں ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کے احکامات کے مطابق تھانہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جاتا ہے روایتی مقدمے بازوں اور ٹاؤٹوں کا داخلہ سختی سے بند ہے میرے دروازے ہر امیر غریب کے لئے ہر وقت کھلے ہیں منشیات فروشوں پرچی جوا اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے مزید ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ ذیشان بشیر ڈوگر نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لئے ہمیں اطلاع دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا حق ادا کریں جو بھی شہری جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرے گا اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں